جھگڑالو، بال ٹمپرنگ کرنے والوں کیلئے سخت سزاؤں پر غور کیا جا رہا ہے: ڈیوڈ رچرڈسن

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اس تناظر میں سابق اور موجودہ کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔یہ فیصلہ کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کا آپس میں جملے بازی، آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنا، کندھا مارنا اور امپائرز کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنا جیسے واقعات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ ڈیوڈ رچرڈ سن کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے خراب رویوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور بال ٹمپرنگ کے قوانین کو مزید سخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...