گولڈ کوسٹ/آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) 21 ویں کامن ویلتھ شوٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے عثمان چاند نے پہلے روز سکیٹ میں اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ غفران عادل، مہوش فرحان کوالیفیکشن راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ گذشتہ روز ہونے والے شوٹنگ کے 10 میٹر ائر رائفل مقابلے میں پاکستان کے غفران عادل نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 18 شوٹرز نے حصہ لیا جس میں غفران عادل دسویں نمبر پر آئے۔ 10 میٹر ائر پسٹل مقابلے میں پاکستان کی خاتون کھلاڑی نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں 25 خواتین کھلاڑی ایکشن میں آئیں پاکستان کے مہوش چھٹے نمبر پر رہیں۔ شوٹنگ کے سکیٹ مقابلے میں عثمان چاند نے 49 پوائنٹس حاصل کر کے کوالیکیشن راؤنڈ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر 9 اپریل کو دوبارہ ایکش میں دکھائی دینگے۔
گولڈ کوسٹ: عثمان چاند شوٹنگ مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
Apr 09, 2018