گولڈ کوسٹ(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپیئن حسن سردار نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ ابھی اوپن ہے۔ قومی ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے خلاف ہمیں اپنے آخری میچ کو لازمی جیتنا ہوگا، قومی ہاکی ٹیم میں تبدیلی نظر آئی ہے حریف ٹیموں کے خلاف خسارے میں جانے کے باوجود کم بیک کر کے میچ برابر کھیل رہی ہے جو قومی کھیل کے لئے شاندار ہے۔