عوامی مقامات پرحقہ او رشیشہ پینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، عبدالستار اعیسانی

جہلم(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار اعیسانی نے کہاہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی مقامات بشمول ہوٹلوں، پارکوں ، کیفے وغیرہ میں حقہ او رشیشہ پینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ان مقامات کی نگرانی کر رہی ہیں اور اگر کہیں اس پابندی کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے حقہ اور شیشہ پینے پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔ ڈ پٹی کمشنر نے کہاکہ شیشہ پینا حقہ کی طرح انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے اور نوجوانوں میں شیشہ سموکنگ کا رحجان بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر شیشہ سموکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق یہ پابندی 31مئی 2018تک جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...