برلن (اے پی پی) کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلس پوج ڈیمونٹ نے ہسپانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے ’جمہوریت اور بین الاقوامی معاہدوں‘ کا احترام کرے۔ سپین کے نیم خود مختار علاقے کاتالونیا کے سابق صدر نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے، جب جرمنی کی ایک عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔کاتالونیا میں علیحدگی اور آزادی کی تحریک چلانے پر پوج ڈیمونٹ پر بغاوت کے الزامات عائد ہیں جبکہ میڈرڈ حکومت نے ان کے یورپی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔