کابل (نیٹ نیوز) سکیورٹی حکام کے مطابق جنوبی صوبہ ارزگان میں آپریشن کے دوران شدید جھڑپ ہو گئی۔ 18 طالبان‘ 3 اہلکار ہلاک اور 17 شدت پسند زخمی ہو گئے ہیں۔ جنرل صدیقی نے میڈیا کو بتایا خاص ارزگان میں کارروائی کی گئی۔ مرنے والوں میں 2 فوجی اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ قبل ازیں چورا ضلع میں چند روز قبل بھی ایسی کارروائی میں بیسیوں افراد مارے گئے تھے۔ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔