قصور(اے پی پی )امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہلدی دماغ میں جمع ہونیوالے مضرپروٹین کو کم کرکے ڈیپریشن کو بھی دور کرتی ہے۔ امریکن جرنل آف جیرائٹرک سائیکاٹری میں ہلدی سے متعلق شائع ایک نئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ہلدی دماغ کیلئے انتہائی بہترین ہے جبکہ اسکے دیگر بہت سے فوائدہیں۔ ماہرین کے مطابق ہلدی یادداشت کو30فیصد تک بہترکرتی ہے اوردماغ میں جمع ہونیوالے مضرپروٹین کو کم کرکے ڈیپریشن کو بھی دورکرتی ہے ۔ماہرین اس مضرپروٹین کو الزائیمراوردیگر کئی امراض کی وجہ بھی بتاتے ہیں۔ ماہرین کیمطابق ہلدی کو گہری پیلی رنگت دینے والا ایک جادوئی مرکب‘ سرکیومن اس میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے اس سے قبل یہ کولیسٹرول گھٹانے‘ سرطانی رسولیوں ‘بلڈپریشر اور اندرونی سوزش کم کرنے میں بہت موثر ثابت ہواہے۔ڈاکٹر جیری اسمال تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ہلدی کا اہم مرکب سرکیومن طویل عرصے تک دماغی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتاہے۔
ہلدی دماغ میں جمع ہونیوالے مضرپروٹین کو کم کرکے ڈیپریشن دور کرتی ہے،امریکی ماہرین صحت
Apr 09, 2018