لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) اولڈ نظر محلہ میں قائم باگڑی برادری کی جھونپڑیوں کو اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث پانچ جھونپڑیاں اور اس میں رکھا گیا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، علاقہ مکینوں کی جانب سے فائر بریگیڈ عملے کو اطلاع دی لیکن عملہ نہ پہنچنے کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ اس موقع پر متاثرہ افراد گلشیئرباگڑی، ارجن، راجہ، مجو اور جسرت نے بتایا کہ گرمی کی تپش کے باعث ہمارے پانچ گھروں کو اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث گھر میں موجودلاکھوں کی نقد رقم، موٹرسائیکل، چارپائی اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے متعلق فائر برگیڈ عملے اور ڈپٹی کمشنر آفیس کو دی جن کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی جس کے باعث ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے مالی مدد کی جائے۔