لاہور (خصوصی رپورٹر) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ ، نظام مصطفی محاذ کے سینیر نائب صدر قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ اقدامات کو امریکی غلامی کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین اسلام کو غیر اسلامی اقدامات سے پاک کیا جائے۔ آل سعود ،مکہ اور مدینہ منورہ کے تقدس اورحرمت کا خیال کریں۔ مسلمان یہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کہ اسلامی سرزمین پر مغربی اقدار و ثقافت کو فروغ دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر اختر رسول قادری کی قیادت میں جے یوپی پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات عقیل حیدر شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
سرزمین اسلام کو غیراسلامی اقدامات سے پاک کیا جائے: پیرمعصوم نقوی
Apr 09, 2018