ارسانے مختلف آبی ذخائر سے 62 ہزار 200 کیوسک پانی چھوڑا

Apr 09, 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے مختلف آبی ذخائر سے 62 ہزار 200 کیوسک پانی چھوڑا۔ ارسا کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد 70 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1389.45 فٹ ریکارڈ کی گئی جو ڈیڈ لیول سے 90.45 فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 23 ہزار 800 اور اخراج 18 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1061.60 فٹ ریکارڈ کی گئی جو ڈیڈ لیول سے 21.61 فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 18 ہزار 200 اور اخراج 16 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کالا باغ، تونسہ اور سکھر سے بالترتیب 47 ہزار 100، 19 ہزار 700 اور 5 ہزار 500 کیوسک پانی خارج کیا گیا۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 19 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں