اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) ممتاز ماہر نفسیات پی ٹی آٹی و شمالی پنجاب کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر نوشابہ منان نے کہا ہے کہ اہل راولپنڈی نے عمران خان کے تاریخی استقبال سے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی محبتوں کا مقروض کر دیا ہے۔ انشاء اللہ عام انتخابات میں شہر کی امیدیں پوری کر کے قرض بمعہ منافع لوٹایا جائے گا۔ یوتھ گروپ سے گفتگو میں ڈاکٹر نوشابہ منان کاکہنا تھا کہ راولپنڈی کینٹ اور شہر میں ایک سے بڑھ کر ایک ویلکم مناظر نے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو سرپرائز کر دیا، عمران خان نے جا بجا شہریوں خصوصاً یوتھ کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا درست ہے کہ راولپنڈی نے تبدیلی پر مہر لگا دی ہے، انشاء اللہ اب نظام کی تبدیلی کو روکنا ممکن نہیں ڈاکٹر نوشابہ منان نے کہا کہ تحریک پاکستان میں جس طرح نوجوان نسل نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا، پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سیاسی استحکام میں بھی نوجوان نسل پیش پیش رہیں گے بلاشبہ تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کو 2018 کے عام انتخابات میں یوتھ تاریخی مینڈیٹ دے کر پاکستان دوستی کا ثبوت دے گی۔