زون تھری میں نجی ہاؤسنگ سوسائیٹز کو اجازت داوانے کیلئے زوننگ ریگولیشنگز لانے کی تیاری

اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے زون تھری میں نجی ہاوسنگ سوسائیٹوں کو اجازت دلوانے کے لیے زوننگ ریگولیشنز لانے کے لیے کوشاں ہوگئے زون تھری میں بااثر بیورو کریٹس کے رقبہ جا اور چٹھہ بختاور کے متازعہ ایوارڈ کے لیے منظور نظر جونیئر آفیسر کو ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات کے عہد ے پر تقرری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ نے اہم عہدوں پر تعینات متعدد بیورو کریٹ کے مفادات کے لیے زون تھری میں نجی ہاوسنگ سوسائٹیوںکو اجازت دلوانے کے لیے نئی اصطلاحات لانے کی عملی طورپر کام شروع کردیا ہے اس زریعے کے مطابق زون تھری میں اس وقت سی ڈی اے کی ہاوسنگ ریگولیشنز کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائیٹیزکو کو کام کرنے کی اجازت حاصل نہیں ہے تاہم چند بااثر بیور و ت موجود ہیں جہاں وہ کثیر منزلہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں ممبر پلاننگ و ڈیزائن اور ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ کو مجوزہ اصطلاحات لانے کے لیے نیا ٹاسک دے دیا گیا سی پندرہکریٹس نے اس زون میں بڑے پیمانے پر زمینوں کی خریداری کی ہے اور اب عثمان اختر باجوہ اس زون میںمجوزہ اصطلاحات لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں انہوںنے زون تھری میں ترمیم کا ٹاسک ممبر پلاننگ و ڈیزائن اسد محبوب کیانی اور ممبر اسٹیٹ کے عہدے پرتعینات خوشحال خان کوسونپا ہے جن کی کوششوں سے گریڈ اٹھارہ کے ایک جونیئر ترین آفیسر جواد مظفر کی ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات کے عہد پر تعیناتی کی جارہی ہے جو ابتدائی طور پر سیکٹر سی پندرہ اور چٹھہ بختاور کے متنازعہ ترین بی یو پی ایوارڈ پر عمل درآمد کریں گے جن میں کئی سو غیر حقیقی متاثرین کو خلاف ضابطہ شامل کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن