امن وامان میں بہتری، کارکردگی جانچنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی فیض آباد میں فرضی مشقیں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے فیض آباد کے مقام پر فرضی مشق کی جس میں اینٹی رائٹ یونٹ سمیت تمام ونگز کے افسران و جوانوں نے حصہ لیا، مشق کے دوران پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس فرضی مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کا رسپانس اور صلاحیت چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کو اسلام آباد پولیس اینٹی رائٹ یونٹ کی فرضی مشق فیض آباد کے مقام پر کی گئی، مشق میں ایک ہجوم کو فیض آباد پر روکا گیا، مشق میں ایک حقیقی سین بنایا گیا جس میں ہجو م کو روکنے کے لئے آنسو گیس، واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا، اس مشق کے دوران اسلام آباد اینٹی رائٹ یونٹ کی دس پلاٹونوں نے حصہ لیا، اس کے علاوہ اسلام آباد، سیکورٹی، سی آئی ڈی، اسلام آ باد ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، لاجسٹک پولیس بھی شامل رہی، مشق کے دوران مظاہرین کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...