بیجنگ (آئی این پی )چین اس سال 16لاکھ مربع کلو میٹر رقبے پر مصنوعی بارش برسائے گا ، یہ رقبہ سپین کے کل رقبہ سے تین گنا زیادہ ہے ۔ 2013سے ابتک ہر سال چین مختلف علاقوں میں 55 ارب ٹن مصنوعی بارش برسا چکا ہے۔ چینی حکومت مصنوعی بارش برسانے کیلئے تبتی پہاڑوں پر ہزاروں آتش گیر چیمبر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، ان چیمبرز میں ٹھوس ایندھن جلایا جائے گا جس سے آسمان کی طرف سلور آئیوڈائیڈ کے بادل اٹھتے چلے جائیں گے اور بعد ازاں کیمیائی عمل کے ذریعے اسے بارش میں تبدیل کردیا جائے گا۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ چیمبرز کے ذریعے پیدا کئے جانے والا ایک بادل بادلوں کی ایک ایسی پٹی بنائے گا جو کم ازکم پانچ کلومیٹر رقبے پر بارش برسائے گی۔
چین 16 لاکھ مربع کلومیٹر پر جدید ٹیکنالوجی سے مصنوعی بارش برسائے گا
Apr 09, 2018