پنجاب میں پولیو کے خاتمے کی 5خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 3 روزہ مہم شروع

لاہور/پشاور: پنجاب میں پولیو کے خاتمے کی پانچ خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تین روزہ مہم شروع ہو گئی ،پنجاب میں تقریبا ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچو،خیبرپختونخوا میں سڑسٹھ لاکھ سے زائد،گلگت بلتستان میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیو کے خاتمے کی پانچ روزہ اور خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تین روزہ مہم شروع ہو گئی ہے ۔ مہم کے دوران پنجاب میں تقریبا ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کیلئے تقریبا چوالیس ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں مہم کے دوران سڑسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔آزاد کشمیر میں مہم کیلئے دو ہزار سے زیادہ موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور چار سو سے زیادہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن