پنجاب میں پولیو کے خاتمے کی پانچ روزہ اور خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تین روزہ مہم پیر کے روز شروع ہوئی۔پنجاب میں تقریبا ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے تقریبا چوالیس ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں مہم کے دوران سڑسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔آزاد کشمیر میں مہم کیلئے دو ہزار سے زیادہ موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور چار سو سے زیادہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔