تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ن لیگ شکست سے دوچار ہے اور ن لیگ کا حال ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ شہباز شریف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور ن لیگ اب صرف نام کی جماعت رہ گئی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ ن لیگ شکست کا شکار ہے، خسرو بختیار سمیت دیگر اراکین نے درست فیصلہ کیا اور تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں جو ترقی ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی جس پر ن لیگ کے ایک گروپ نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ شہباز شریف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور ن لیگ اب صرف نام کی جماعت رہ گئی ہے۔ شہبازشریف کے دس سال بدترین آمریت کی مثال ہے، جس کی ایک جھلک صاف پانی سکیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کیساتھ کھڑی ہے۔ جنوبی پنجاب کوان کا حق نہیں ملا، بلخ شیرمزاری اوران کے ساتھیوں کا فیصلہ درست ہے۔