بھات مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیار نہیں، کشمیر کا حل دوایٹمی قوتوں کے مابین امن کی کنجی بن سکتا ہے: مشیر قومی سلامتی

Apr 09, 2018 | 20:37

ویب ڈیسک

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھات مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیار نہیں، بھارت جواب دینے کی بجائے شملہ معاہدے کے پیچھے چھپ رہا ہے، عالمی طاقتیں اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کررہی ہیں، کشمیر کا حل دوایٹمی قوتوں کے مابین امن کی کنجی بن سکتا ہے۔  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیر کو جلارہا ہے، بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے کوشش کررہا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر مزاکرات کیلئے تیار نہیں ہے، بھارت جواب دینے کی بجائے شملہ معاہدہ کے پیچھے چھپ رہا ہے، اور مسلسل لائن آ ف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، عالمی طاقتیں اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کررہی ہیں۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ کشمیر کا حل دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان امن کی کنجی بن سکتا ہے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ بھارت بھول رہا ہے کشمیر اب فلیش پوائنٹ نہیں رہا۔

مزیدخبریں