لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری, نیلم جہلم ہائیڈروپاورپروجیکٹ سےنیشنل گرڈکوآزمائشی بنیاد پر بجلی فراہمی شروع کر دی گئی, باقاعدہ افتتاح 13 اپریل کو ہوگا

لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ نیلم جہلم ہائیڈروپاورپروجیکٹ سےنیشنل گرڈکوآزمائشی بنیاد پر بجلی فراہمی شروع کر دی گئی۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح 13 اپریل کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ نیلم جہلم ہائیڈروپاورپروجیکٹ سےنیشنل گرڈکوآزمائشی بنیاد پر بجلی فراہمی شروع کر دی گئی نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح 13 اپریل کو ہوگا۔ترجمان واپڈا کے مطابق منصوبےکا پہلا یونٹ نیشنل گرڈ کو 60میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔پہلایونٹ آیندہ دوروز میں پوری صلاحیت کیمطابق 242 میگاواٹ بجلی پیداکریگا ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے4 پیداواری یونٹ ہیں۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242میگاواٹ ہے جبکہ نیلم جہلم منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن