قاہرہ (این این آئی)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرقی علاقے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔حملہ آوروں کی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی تھی اور اس میں چار نامعلوم افراد سوار تھے۔ ان افراد کی تلاش جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ پولیس نے معمول کے گشت کے دوران جب ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ان پر فائرنگ کر دی گئی۔ اس واقعے میں کیپٹن مجید احمد عبدالرزاق ہلاک ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں پولیس کی گاڑی کے ڈرائیور نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی تھی اور اس میں چار نامعلوم افراد سوار تھے۔ ان افراد کی تلاش جاری ہے۔
مصرمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے گشت پر موجود پولیس اہلکار اور ڈرائیور ہلاک
Apr 09, 2019