واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کی نامور ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے چارلیسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ڈنمارک کی نامور ٹینس سٹار کیرولین وزنائیکی کو شکست دیکر 2017ء کے بعد پہلا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی اور امریکا کی میڈیسن کی آمنے سامنے تھیں۔فائنل میں میزبان کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 6-3 سے زیر کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیز نے کہا کہ بلاشبہ وزنائیکی کا شمار ٹینس کی نامور کھلاڑیوں میں آتا اور انکو شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم انہوں درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کر کے کامیابی اپنے نام کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات اپنے نام کرینگی۔
امریکن ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے چارلیسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت
Apr 09, 2019