پاکستان ون ڈے کپ، بلوچستان سرفہرست، خیبرپختونخوا دوسری پوزیشن پر

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پر بلوچستان کی ٹیم سرفہرست جبکہ خیبرپختونخوا کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے، پنڈی سٹیڈیم، راولپنڈی میںجاری ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سندھ، خیبرپختونخوا ، فیڈرل ایریا، بلوچستان اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گذشتہ روز تک پوائنٹ ٹیبل کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں پانچ، پانچ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب سرفہرست اور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سندھ کی ٹیم تیسری، پنجاب چوتھی اور فیڈریل ایریا کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان میچ(آج) منگل کو پنڈی سٹیڈیم ، راولپنڈ ی میںکھیلا جائے گا جبکہ فیڈرل ایریا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان (کل) بدھ کو، لیگ کا آخری میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 12 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن