ممتا بینرجی نے مودی کو ’’راون‘‘ سے تشبہہ دے دی

کولکتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے نریندر مودی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں راون سے تشبیہ دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پچھلے پانچ سال عوام سے صرف جھوٹ بولتا رہا ہے۔ جو شخص اپنی بیوی کو نہیں سنبھال سکا وہ شہریوں کو کیا سنبھالے گا۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ اگر بی جے پی جیت گئی تو ملک کی آزادی سلب ہو جائیگی۔ کیا کھانا ہے ؟ کیا پینا ہے؟ آزادی مذہب وغیرہ آپ پر مسلط کر دیا جائیگا۔ اس ملک کی عوام کو بچانے کیلئے مودی کوشکست دینا ہوگی خود کو چائے والا کہلانے والا جب وعدے پورے نہیں کر سکا تو چوکیدار بن گیا دنگے فساد پر اکسانے والی پارٹی کو کبھی کوئی بہتر امیدوار نہیں مل سکتا۔ ادھر مودی پر بنی فلم کی نمائش مؤخر کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن