نئی دہلی (صباح نیوز) رواں ماہ 11 اپریل سے بھارت میں ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 90 کروڑ سے زائد ووٹر حق رائی دہی کا استعمال کریں گے، وہیں اس بار بھارت بھر میں 10 لاکھ سے زائد پولنگ سٹیشنز بنائیں جائیں گے۔ ان پولنگ سٹیشنز میں سے چند پولنگ سٹیشنز ایسی بھی ہیں جہاں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 150 یا اس سے بھی کم ہے۔ لیکن اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ بھارت میں ایک ایسا پولنگ سٹیشن بھی ہے جہاں پر کئی سالوں سے صرف ایک ہی رجسٹرڈ ووٹر ہے۔
بھارتی گجرات میں محض ایک ووٹر کیلئے پولنگ سٹیشن
Apr 09, 2019