اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے: طاہر القادری

ریاض (امیر محمد خان سے ) ادارہ منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا بلکہ اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، علامہ طاہر القادری سعودی عرب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وہ سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں او آئی سی کی خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ علامہ طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں اس کے علاوہ دین اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا بھی دہشت گردی کے زمرے میں اتا ہے جس سے مغربی دنیا میں اسلامو فوبیا پھیلاتا ہے علامہ طاہر القادری نے کہا کہ او آئی سی ایک اچھا پلیٹ فارم ہے وہ اس کے ذریعے جہاد کے اصل فلسفے کو اجاگر کریں گے اور بتائیں گے کہ کیسے لوگ سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...