لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پنجاب نے افتخار احمد کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت فیڈریل ایریاز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ پاکستان کرکٹ کپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں فیڈرل ایریاز کی ٹیم 321رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ احمد شہزاد 74‘اسرارا للہ96‘صہیب مقصود55رنز بناکر نمایاںرہے ۔ ولید احمد نے چار اور محمد سمیع نے تین کھلاڑٖیوں کو آئوٹ کیا ۔ پنجاب نے ہدف افتحار احمد کے ناقابل شکست109رنز کی بدولت تین وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ سیمع اسلم 81اور سعد علی 76رنزبناکر نمایاں رہے ۔ ولید احمد اور افتخار احمد کو مشترکہ طور پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
افتخار کی ناقابل شکست سنچری ‘پنجاب نے فیڈرل ایریاز کو 37وکٹوں سے ہرادیا
Apr 09, 2019