لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریزکے لیے اقبال امام کوپاکستان ویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ نامزدکردیا ہے۔کراچی میں پی سی بی کے ہیڈکوچ کی ذمہ داری ادا کرنے والے اقبال امام لاڑکانہ اور حیدرآباد کے بھی کوچ رہے ہیں۔، وہ قبل ازیں پاکستان اے، قومی ویمنز اور پاکستان انڈر17 ویمنز ٹیم کے ساتھ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے بھی اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں،گزشتہ تین برس سے پاکستان کپ سے وابستہ اقبال امام کی تربیت کی بدولت ٹیسٹ کرکٹر شرجیل اور ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولرمحمد حسنین جیسے کھلاڑی سامنے آئے، اقبال امام کیمپ میں ہیڈ کوچ مارک کولز کی معاونت کریں گے۔
اقبال امام قومی یمنز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نامزد
Apr 09, 2019