آئی سی سی ورلڈکپ کے لئے 18 کھلاڑیوں کی فہرست تیار

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ورلڈ کپ2019ء کیلئے18رکنی سکواڈ فائنل کرلیاگیا ‘فائنل سکواڈ کا انتخاب کرنے کیلئے سلیکٹرز کی میٹنگ ہفتہ کو ہوگی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی، ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، سکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت ایک دو، پوزیشن کیلئے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔اس حوالے سے فیصلے کرنے کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لانے کے اعلان کا بھرم قائم رکھنے کیلئے ایک، دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔ٹیم کے امتحان سے پہلے سلیکشن کمیٹی کا امتحان جاری ہے،15 ر کنی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جانا ہے۔23 ممکنہ کھلاڑی 15 اپریل سے فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔کھلاڑیوں کی فٹنس اپنی جگہ لیکن فارم بھی ضروری ہے۔محمد عامرجو چیمپینز ٹرافی فائنل میں دھوم مچا چکے ہیں، لیکن ان کی حالیہ فارم سلیکٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔اطلاعات یہ ہیں کہ پی سی بی 17 سے اٹھارہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجے گا۔ یاسر شاہ ، جنید خان، محمد نواز، شان مسعود اور محمد عباس کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔لیکن کچھ عرصے تک آٹو میٹک چوائس سمجھے جانے والے فاسٹ باولر محمد عامر پر بھی سب کا اتفاق نہیں ہو پا رہا،ڈیڑھ برس سال سے عامر کی فارم پریشانی کا باعث ہے۔چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد سے 14 ون ڈے میں وہ صرف پانچ وکٹیں حاصل کر سکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرفیصلہ صرف فارم کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تو محمد عامر کا ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونا ممکن نہیں۔ کیونکہ محمد حسنین سے مینجمنٹ اور سلیکٹرز بہت متاثر ہیں۔انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 18اپریل کو سکواڈ کے اعلان کا امکان ہے تاہم اب اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...