لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) دار ارقم سکول کے ڈائریکٹر عباد اللہ شیخ کا کہنا ہے کہ کھیل کی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہیں۔ وہ دار ارقم کے زیر اہتمام سپورٹس گالا میں شریک بچوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے بچوں کو ہر سطح پر تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے بہترین مواقع بھی فراہم کریں۔ کھیلیں بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں مصروفیت سے بچوں کی عادات پر اور روزمرہ زندگی پر مثبت اثر پڑتا ہے۔