کرتارپور راہداری ، پاکستان بھارت تکنیکی ماہرین کا اجلاس 16اپریل کو ہو گا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے کرتارپور راہداری کے معاملے پر بھارت کی ٹیکنیکل کمیٹی کی تجویز قبول کر لی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ٹیکنیکل ماہرین کے درمیان 16 اپریل کو کرتارپور میں مذاکرات ہوں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے تعمیری رابطوں کے جزبہ کے تحت بھارتی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان بھارت کی طرف سے بھی مثبت رویہ کی توقع رکھتا ہے۔پاکستان چاہتا ہے کہ باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر راہداری حقیقت کا روپ دھارے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے تعمیری رابطوں کے جزبہ کے تحت بھارتی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے 2 اپریل کو طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...