لاہور (نیوز رپورٹر)ایف بی آر میں کسٹم کلکٹر پشاور سمیت چار کلکٹروں اور 39 سپرنٹنڈنٹس ، پرنسپل آپریزرز کے تبادلوں ، تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ کسٹم کلکٹر پشاور سمیت چار کلکٹروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق احسان علی شاہ کو کلکٹر آپریزمنٹ ایم سی سی پشاور کو ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پشاور میں نیا عہدہ دیا جارہا ہے ۔ آصف سعید لغمانی پریونٹیو ایم سی سی پشاور کو ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹم اسلام آباد مقرر کیاگیا ہے ۔ کلکٹر ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو ایم سی سی پرینٹو کراچی ، جبکہ کلکٹر افتخار احمد کو پرینٹو ایم سی سی کوئٹہ اور رضا کو کلکٹر ایم سی سی پرینٹو کو ڈائریکٹر آئی پی آر انویسمنٹ نارتھ اسلام آباد تعینات کر دیا ہے ۔ دوسرے اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے 39سپرنٹنڈنٹس ، پرنسپل آپریزرز اور کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹس پریونیٹو کو گریڈ سترہ میں ترقی دیکر اسسٹنٹ کلکٹر جبکہ تین سال تک بطور سپرنٹنڈنٹ تعیناتی کی معیاد پورا کرنے والوں کو گریڈ سترہ میں ٹائم سکیل دیدیا ہے ۔ ا یف بی آر اعلامیہ کے مطابق گریڈ سترہ میں اسسٹنٹ کلکٹر بننے والے بارہ سپرنٹنڈنٹس میں ممتاز خان ایم سی سی پشاور ، محمد زاہد خان ایم سی سی پشاور ، کے علاوہ ندیم احمد ایل ٹی یو کراچی ، محمد نذیر ا لحسن ایل ٹی یو کراچی ، محمد جاویدمحمود ایم سی سی فیصل آباد ، مظفر علی رضوی ایم سی سی ایسٹ کراچی ، سردار حسین ایم سی سی اسلام آباد ، شاہد حسین رضوی ایم سی سی گوادر ، ریاض حسین بھٹی ایم سی سی لاہور ، سلیم یوسف انٹیلی جنس انوسٹی گیشن کراچی ، اشتیاق احمد ایم سی سی اسلام آباد ، محمد سلیم ایم سی سی پریونیٹو کراچی شامل ہیں ۔ جبکہ گریڈ سترہ میں ٹائم سکیل حاصل کرنے والے ستائیس سپرنٹنڈنٹس میں نیاز محمد ایم سی سی پشاور ، جاوید اختر ایم سی سی پشاور کے علاوہ نور احمد ، طارق رفیق ، سہیل انصاری ، محمد علی لوہار ، یوسف خان ، یار محمد میمن ، صفدر علی شاہ ، حضرت علی شاہ ، محمد کامران خان ایم سی سی پشاور ، نیاز محمد ایم سی سی پشاور ، طارق کمال ، علی گوہر ، نجم الباری ، محمد یوسف خان ، محمود سید ، حسین محمد، نور احمد ، طارق رفیق ، وغیرہ شامل ہیں ۔
ایف بی آر میں تقرر وتبادلے
Apr 09, 2019