عوامی مسائل کے حل میں افسروں کامتحرک کرداراہمیت کاحامل ہے:میاںمحمود الرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔عوامی مسائل کے حل میں متعلقہ اداروں کے افسران کامتحرک کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کا فوری حل ہے۔انہوں نے شکایات کاجائزہ لینے کے بعدحکام کو ان کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ای پیپر دی نیشن