اسرائیل اور بھارت کی اخلاقی دیوالیہ پن کی شکار قیادت اپنےعوام کو گمراہ کر رہی ہے:وزیراعظم عمران خان

Apr 09, 2019 | 12:23

ویب ڈیسک

 وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے  کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں،ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے کہا  کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکارہیں، یہ حکمران الیکشن جیتنے کیلئے  کس حد تک جائیں گے۔ انہوں  نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے اوربھارت مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے، اسرائیل اوربھارت  اقوام متحدہ کی قراردادوں،عالمی اوران کے اپنے آئین کی خلاف ورزی  کررہے ہیں   اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں پر سے یہ نہیں پوچھتے    کہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے   کیا کر رہے  ہیں،ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

مزیدخبریں