دو سےتین ماہ میں چورجیل چلےجائیں گے، شہباز شریف کو این آر او مانگتے اپنے کانوں سے سُنا: شیخ رشیدکاانکشاف

Apr 09, 2019 | 20:32

ویب ڈیسک

وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا شہبازشریف کواین آراومانگتے سنا ہے، شریف اور زرداری خاندان نےملک لوٹا اور اب ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، دو سےتین ماہ میں چورجیل چلےجائیں گے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، وزارت کا بھوکا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا آصف زرداری، حمزہ شہباز کے پیسے نکل رہے ہیں ، نوازاور شہباز شریف نے ج ولوٹا اس کا سود 7ارب ادا کررہےہیں ، قبائلی اضلاع میں تحریک انصاف کی حکومت پرفضل الرحمان پریشان ہیں۔

شیخ رشیداحمد نے انکشاف کیا شہبازشریف کواین آراومانگتے سنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا کیس بڑا سنگین ہے، آج ایسا نظر آرہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست علیحدہ ہے۔ شریف اور زرداری خاندان نےملک لوٹا اور اب ملک سے فرار ہونا چاہتےہیں، زرداری کا فالودہ والا اور شہبازشریف کا ہتھوڑے والاایک ہی نکلے، دو سےتین ماہ میں چورجیل چلےجائیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا مودی الیکشن جیتتاہےتو پاکستان اور بھارت کے تعلقات اچھے ہیں، میرا وزیراعظم کے ساتھ وزارت کا کوئی تعلق نہیں، مودی کی حکومت دوبارہ آئی تو پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہوں گے، مودی نےجونقشہ کھینچاہےوہ جنگ کاہے۔

انھوں نے کہا عمران خان ملک کی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں، تھوڑے بہت لوگوں کو قربانی دینی پڑے گی، چوروں نے خزانے کو لوٹا بہت ظلم کیا ہے ۔

شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا آصف زرداری کےفالودے والے سے 2 ارب نکل رہے ہیں، اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گئے ،اب خودباہرجاناہے، وہ گیدڑ ہوتا ہے جو لوگوں کو لوٹتا اور بھاگ جاتا ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے انھوں نے کہا گیس، پیٹرول اور بجلی کے بعد اگرگوشت بھی مہنگا ہوگیا توکوئی عذاب نہیں آجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کے ساتھ رہتا ہے اور ان کے ساتھ جیتا مرتا ہے، ڈالر لوٹ کر بھاگنے والا گیدڑ ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید بتائیں شہباز شریف نے کس سے این آر او مانگا؟ ورنہ استعفیٰ دے دیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ عمران نیازی کو چاہیے کہ شیخ رشید کی وزارت واپس لے کر انہیں شہباز شریف کا چوکیدار بنا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جب سے ریلوے کے وزیر بنے ہیں، صرف زبان چل رہی ہے اور ٹرینیں بند ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں