پاکستان چین مشترکہ ورکنگ گروپ کا سی پیک منصوبوں میں پیشرفت پراظہاراطمینان

Apr 09, 2019 | 21:46

ویب ڈیسک

بین الاقوامی تعاون اور رابطوں کے بارے میں پاکستان چین مشترکہ ورکنگ گروپ کا افتتاحی اجلاس منگل کے روز بیجنگ میں ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہKong Xuanyou نے کی۔

فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں میں پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا اور اس رفتار کو جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔

دونوں فریقوں نے سی پیک کے تحت بین الاقوامی تعاون اور رابطوں کے بارے میں مشترکہ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اورمزید امکانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سی پیک اور ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے خلاف خود ساختہ تنقید کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے مختلف سطحوں اور طریقوں سے مشترکہ کوششوں کے ذریعے ان سازشوں کی روک تھام پراتفاق کیا۔

بین الاقوامی تعاون کے بارے میں مشترکہ ورکنگ گروپ گزشتہ سال نومبر میں سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے دوران تشکیل دیا گیا تھا۔مشترکہ ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس باہمی طور پر متفقہ تاریخوں پر اسلام آباد میں ہوگا۔

مزیدخبریں