شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاںشہباز شریف شیخوپورہ کے رکن صوبائی اسمبلی میاں عبدالرئوف کے والد میاں محمد اسلم اور سابق ایم این اے حاجی منور حسین منج کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے میاں عبدالرئوف ایم پی اے اور سابق ایم این اے خرم منور منج کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں میاں شہباز شریف نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں انکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
سابق ایم این اے حاجی منور حسین منج کے انتقال پرشہبازشریف کااظہار افسوس
Apr 09, 2020