حکومت عوام کرریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے:سعدیہ سہیل رانا

Apr 09, 2020

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اڑھائی ارب روپے کا رمضان پیکیج دے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیائے خورونوش پر سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس رعایات کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔
جس کے تحت یوٹیلٹی سٹوروں کو آٹے، گھی، کوکنگ آئل، دالوں، چینی، خشک دودھ، نمک، ہانڈیوں میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات، اور چائے فراہم کرنے والے ہول سیلرزکیلئے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح2 اعشاریہ 5فیصد سے کم کر کے1 اعشاریہ 50 فیصد مقرر کر دی۔

مزیدخبریں