کتابِ ہدایت

Apr 09, 2020

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
قریش کے مانوس کرنے کیلئے O(یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کیلئے (اس کے شکریہ میں)O پس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں O جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا اور ڈر(اور خوف) میں امن (و امان) دیا O کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ O یہی وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے O اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا O ان نمازیوں کیلئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے O جو اپنی نماز سے غافل ہے O جو ریاکاری کرتے ہیں O اور برتنے کی چیز روکتے ہیں O
(سورۃ قریش (آیت: 1 تا 4)‘ سورۃ الماعون(آیت: 1 تا 7)

مزیدخبریں