وزیر اعظم نے بیرون ملک پریس منسٹرز پریس کونسلرز، پریس اتاشیوں کی تقرریوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم نے گذشتہ روز بیرون ملک گذشتہ روز پریس منسٹرز، پریس کونسلرز اور پریس اتاشیوں کی تقرریوں کی منظور دے دی ہے۔ وزیراعظم کے فیصلے کے مطابق مس عمرانہ وزیر کو نئی دہلی میں پریس منسٹر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ انیس کی آفیسر ڈاکٹر مریم شیخ کو نیو یارک میں پریس کونسلر، حامد رضا خان کو کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں پریس کونسلر، مسٹر دانیال سلیم گیلانی کو جو ان دنوں چیئرمین سنسر بورڈ ہیں، پیرس میں پریس کونسلر، محمد دائود احتشام کو برسلز میں، مسز شازیہ شیراز کو دبئی میں پریس کونسلر مقررکر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات کے پریس اتاشی جمیل احمد کو نئی دہلی میں پریس اتاشی مقرر کر دیا گیا ہے۔ محمد فرخ رفیق کو ٹوکیو، سید حمزہ سلیم گیلانی کو جدہ، محمد سلیم کو سنگاپور، مسز عمران گل شاہد کو تہران اور مسٹر فصیح اللہ کو ڈھاکہ میں پریس کونسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مس ملیحہ شاہد کو واشنگٹن، سیدہ سائرہ رضا کو بیجنگ اور محمد فیصل الیاس کو قائرہ، مس کلثوم قیصر کو کولمبو میں پریس اتاشی مقرر کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن