اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر اکرم درانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیب سیاسی لوگوں کو دباؤمیں لانے کے لیے استعمال ہورہا ہے،عدالت بار بار نیب سے کرپشن کے ثبوت مانگتی ہے نیب والے کہتے ہیں نہیں ہے،نیب کی جانب سے غیر ضروری پکڑ دھکڑ سے ملک خراب ہو رہا ہے،صحافت اور سیاست پر پابندی ہوگی تو پھر یہ لاوا پھٹ جائے گا،ملک کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے لیکن حکمران نفرت پھیلا رہے ہیں، اکرم خان درانی نے کہاکہ آٹے اور چینی بحران پر ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق اصل ذمہ دار عمران خان ہیں،جب پنجاب میں ایم پی ایز خریدے جارہے تھے تو یہی آٹے اور چینی کا پیسہ استعمال ہورہا تھا،عمران خان کے پاس وزیر اعظم بننے کی اکثریت نہیں تھی تو چینی والا جہاز حکومت بنا رہا تھا، شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جس نے چینی والے پیسے سیحکومت بنائی،اکرم درانی نے کہاکہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق وزیروں کو نئی وزارتوں کے قلمدان دے دیے گئے،ایک وزارت میں تھوڑی چوری کی ہیدوسری وزارت میں جاکر بڑی چوری کرو،عمران کی کمزوریاں ان کے پاس ہیں جب وہ اس طرح سامنے آئے گا تو سب سے بڑا ملزم ہوگا۔
آٹاچینی بحران کے اصل ذمہ دار عمران خان نیب استعمال ہورہاہے : اکرم درانی
Apr 09, 2020