مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امو رڈاکٹر بابر اعوان نے بدھ کو اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ انہوں نے مشیر برائے پارلیمانی امور کا چارج سنبھالتے ہی پارلیمنٹ میں زیر التوا قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کو بامعنی قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی، انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد بڑھنا چاہیے۔وزارت پارلیمانی امور کے سیکریٹری نے ڈاکٹر بابر اعوان کو ان کے دفتر میں زیر التوا بلوں کے بارے میں بریفنگ دی انھیں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کی مجالس قائمہ میں 35 بل زیر التوا ہیں جب کہ سینیٹ کی مجالس قائمہ میں 8 بل پڑے ہیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان آج وزیر اعظم عمران خان کو وزارت کے امور کے بارے میں بریفنگ دیں گے

ای پیپر دی نیشن