لاہور چیمبر تاجروں اور صنعتکاروں کی آواز مؤثر اندازمیں حکومت تک پہنچائیں:لاہور بزنسمین فرنٹ

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور بزنسمین فرنٹ نے فیدریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور لاہور چیمبرپر زور دیا ہے کہ تاجروں اور صنعتکاروں کی آواز ٹھوس اور مؤثر انداز میں حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں۔لاہور بزنسمین فرنٹ کے راہنما چوہدری امجد،سردار عثمان غنی اور راجہ حسن اختر نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبرکو تاجروں اور صنعتکاروں کی بات حکومت تک پہنچانے کے لئے فیصل آباد چیمبرجیسا لب و لہجہ اور ہمت دکھانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں میں ایک مخصوص گروپ کی لیڈرشپ براجمان ہے۔
،جو اپنے ذاتی فوائد کے عوض تاجروں کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا چھوڑ کر صرف خط و کتابت اور بیان بازی پر اکتفا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا اس سے پہلے کہ طویل بیروزگاری سے تنگ عام آدمی، تاجر، صنعتکار سڑکوں پر نکل آئے ۔

ای پیپر دی نیشن