بلوچستان کے سرکاری ہسپتا لوں میں میڈیکل سروسز بحال

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے دو روز کے بائیکاٹ کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتا لوں میں میڈیکل سروسز بحال ہوگئیں۔ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی جانب سے بائیکاٹ ختم ہونے کے بعدسنڈیمن صوبائی اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت تمام ہسپتا لوں میں سروسز بحال ہوگئیں ۔ ڈاکٹرز و پیرامیڈکس ڈیوٹی پر پہنچ گئے اور مریضوں کو خدمات کی فراہمی شروع کردی ۔ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے دو روز قبل مطالبات تسلیم کئے جانے تک سرکاری ہسپتا لوں میں سروسز کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...