فیروزوالہ(نامہ نگار)فیکٹری ایریا پولیس نے قتل ہونے والے وکیل ارشاد احمد کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ،ادھر پولیس نے وکیل ارشاد کی قتل کے سلسلہ میں فیصل اور اس کے ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے، واضح رہے کہ مقتول کو شک تھا کہ فیصل نے اس کی چوری کی ہے جس نے بدلہ لینے کی خاطر گھر سے باہر لیجاکر ارشاد احمدکو قتل کرڈالا، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔