لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں ذخیرہ اندوزی ایکٹ اورContainment of Corona Pandemic کے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرارہی ہے پولیس ٹیموں نے 16مارچ سے شروع آپریشن میں پولیس ٹیموں نے صوبے بھر میں 1490ناکوں لگائے ہیں جہاں اب تک 87935گاڑیوں،194698موٹر سائیکلوں اور424999شہریوں کو چیک کیا گیا ہے۔ دفعہ144کی خلاف ورزی پر11153ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 19464 شہریوں کو گرفتار کیا گیا قانون کی خلاف ورزی پر 2ہزار30دکانوں اور259 ریستورانوں کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر263مقدمات درج کرتے ہوئے309قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے 235ملزمان گرفتار جبکہ105ضمانت پر رہا ہوئے۔
پنجاب پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اورذخیرہ اندوزی پر کریک ڈاؤن
Apr 09, 2020