فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن تحصیل فیروزوالہ کے رہنما اور سابق یوسی چیئرمین ملک نوید محمودچوہان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمہ اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں حکومتی نااہلی ، پالیسیوں میں نقائص،بے تدبیری ہر جگہ پر مسائل میں اضافہ کررہی ہے حکومت کو چاہیے کہ ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر میاں شہباز شریف کی خدمات حاصل کی جائیں کیونکہ ماضی گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میںکسی بھی مشکل وقت میں نواز شریف اور شہباز شریف کی پالیسیوں سے قوم کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی ہوئی مگر موجودہ حالات میں اعلانات تو کئے گئے مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا جارہا ہے ۔
کرونا کیخلاف حکومتی پالیسی میں نقائص ہیں:ملک نوید چوہان
Apr 09, 2020