ٹورنٹو سے اسلام آباد آنیوالے25 مسافروں کی کرونا رپورٹ پازیٹو

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آ گئی ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کو سروس فراہم کرانیوالے ملازمین کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینیئر جوائنٹ ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے مراسلہ تحریر کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر حق نواز سمیت 26 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانا کی سفارش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...