لندن(این این آئی) برطانیہ میں 3 پاکستانی نژاد سماجی وکاروباری افراد نے ایک ٹیم کورونا وائرس سے لڑنے والے میڈیکل اسٹاف اوراہم کارکنوں کو10 لاکھ مفت کھانا عطیہ کرنے کی مہم شروع کر دی ۔اسٹارفٹ بالر ڈیوڈ بیکھم نے بھی اس مہم کی حمایت کی اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ون ملین میلز مہم صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو غذائیت سے بھرپور اور صحت مند کھانا فراہم کرنے کے ضمن میں بہت اچھا کام کررہی ہے، مہم کے معروف برطانوی سیاستدانوں ، معروف شخصیات ، کارپوریٹ اداروں اور برطانوی میڈیا کے سرکردہ افراد کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ایک ملین کھانوں کا مقصد کورونا بحران کے دوران میڈیکل عملے ، پولیس، اسکولوں کے عملے اور فائر فائٹرز کو مفت اور مناسب کھانے کی فراہمی ہے، اس کیلئے عام لوگوں کیلئے فنڈ اکٹھا کیا جاتا ہے۔
برطانیہ‘ پاکستانیوں کی میڈیکل اسٹاف اوراہم کارکنوں کو10 لاکھ مفت کھانا عطیہ کرنے کی مہم
Apr 09, 2020