پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی وباء سے بچانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر تنگ نے کہا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ملک میں کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی وباء سے بچانے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کردیاہے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کرونا وائرس کی وباء سے بچانے کے لئے آگاہی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا کے کھیلوں کے میدان ویران ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ اسی ماہ میں ہم کرونا کو شکست دے کر اپنے کھیلوں کے میدان آباد کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں باکسنگ کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور جلد بحال ہوجائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن