مسجد نبوی میں صفائی مہم ، انتظامیہ کے سربراہ شیخ السدیس بھی شریک ہوئے

مدینہ (اے پی پی) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے زائرین کو کرونا وائرس سے بچانے اور مہلک وائرس کوزائرین میں پھیلنے سے روکنے کے لیے غیر معمولی صفائی مہم مسلسل چلائی جارہی ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس مسجد نبوی اور اس کے صحنوں کو سینیٹائز کرنے کی مہم میں شریک ہوئے۔انہوں نے سینٹائز کا کام کرنے والے کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے جراثیم کش ادویہ کے محلول کا سپرے خود کیا اور صفائی عمل میں کارکنان کا ساتھ دیا۔

ای پیپر دی نیشن